20 مارچ 2014 - 06:05
چیچن مسلح باغی رہنما کی موت

روس کے انتہائی مطلوب ، شمالی قفقاز میں مسلح بغاوت کے رہنما ڈکو عمروف کی موت واقع ہوگئی ہے۔ اگر اس خبر کی تصدیق ہو جاتی ہے تو 'قفقاز امارات کے خود ساختہ امیر' کی موت روسی صدر ولادیمیر پوتین کی چیچین میں مسلح بغاوت کے خاتمہ کی کوششوں کو ایک بڑی کامیابی ہو گی۔

ابنا: روس کے انتہائی مطلوب ، شمالی قفقاز میں مسلح بغاوت کے رہنما ڈکو عمروف کی موت واقع ہوگئی ہے۔ اگر اس خبر کی تصدیق ہو جاتی ہے تو 'قفقاز امارات کے خود ساختہ امیر' کی موت روسی صدر ولادیمیر پوتین کی چیچین میں مسلح بغاوت کے خاتمہ کی کوششوں کو ایک بڑی کامیابی ہو گی۔ عمروف کے جنگجوؤں نے ماضی میں روس میں متعدد وحشیانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ عمروف نے جنوری سنہ 2011 میں ماسکو ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکوں جس میں 37 افراد ہلاک ہوئے تھے اور مارچ سنہ 2010 میں ماسکو کے میٹرو میں ہونے والے خودکش بم حملوں جس میں 40 افراد ہلاک ہوئے تھے، کے احکامات جاری کرنے کےدعوے کیے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ انھوں نے نومبر سنہ 2009 میں ماسکو سے سینٹ پیٹرز برگ جانے والی ریل گاڑی میں ہونے والے دھماکوں کی بھی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ علی ابو محمد کو’ 'قفقاز امارات‘ کا نیا امیر مقرر کیا گیا ہے۔ گذشتہ چند سالوں کے دوران روس نے ڈکو عماروف کو ہلاک کرنے کے کئی دفعہ دعوے کیے۔
.......
/169